slotcosino Publish time 2025-12-4 18:53:58

رنویر سنگھ نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534453_3163163_3a_updates.jpg
فوٹو — سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے مداحوں سے معافی مانگ لی۔

رنویر سنگھ کو گوا میں منعقد ہونے والی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران فلم ’کنتارا: اے لیجنڈ - باب 1‘ میں دکھائی گئی ہندوؤں کی ایک مقدس مذہبی رسم کی نقل اتارنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد اپنی انسٹا اسٹوری پر مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ میرا مقصد فلم میں رشب شیٹی کی ناقابل یقین کارکردگی کو سراہنا تھا کیونکہ بطور اداکار میں جانتا ہوں کہ اس مخصوص سین کو جس طرح اُنہوں نے نبھایا اس کے لیے اُنہوں نے کتنی محنت کی ہوگی اور اس کے لیے میں ان کا معترف ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534453_8924210_3_updates.jpgفوٹو — اسکرین گریب

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ہمارے ملک میں ہمیشہ ہر ثقافت، روایت اور عقائد کا دل کی گہرائیوں سے احترام کیا گیا ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-24/1531446_035955_updates.jpg
رنویر سنگھ کو کب اور کہاں دیپیکا پڈوکون سے محبت ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کی داستان سنا دی۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رنویر سنگھ نے یہ بھی لکھا کہ اگر میں نے کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے تو میں تہہ دل سے معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ اداکار کے ہندوؤں کی مقدس رسم کی نقل اتارنے کو بھارت کی ٹولو کمیونٹی کے اراکین نے مقدس رسم کی بے عزتی قرار دیا تھا۔

رنویر سنگھ نے جس رسم کی نقل اتاری اسے بھارتی ریاست کرناٹک میں مقدس سمجھا جاتا ہے۔
Pages: [1]
View full version: رنویر سنگھ نے مداحوں سے معافی کیوں مانگی؟