slotcosino Publish time 2025-12-4 20:12:04

آئس پیک یا ہیٹ پیڈ: درد یا چوٹ کی صورت میں کب کیا استعمال کرنا چاہیے؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534446_5195132_Baraf_updates.jpg--علامتی فوٹو

اچانک ٹخنہ مڑ جانے، گردن اکڑ کر جانے یا پٹھوں میں کھنچاؤ محسوس ہونے پر پہلا سوال یہی ہوتا ہے کہ برف لگائیں یا گرمائش دیں؟ درست انتخاب چوٹ کی نوعیت، وقت اور جسم میں جاری سوزش کے عمل پر منحصر ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ٹھنڈا اور گرم دونوں علاج مفید ہیں لیکن اپنے اپنے وقت کے لحاظ سے، غلط استعمال سے سوجن بڑھ سکتی ہے، درد شدید ہو سکتا ہے اور صحت یابی میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔

اس سے متعلق طبی ماہرین عام اصول بتاتے ہیں جیسے کہ پہلے برف، بعد میں گرمائش، اچانک چوٹ کے فوراً بعد برف سوجن کم کرتی ہے، خون کے بہاؤ کو سست کرتی ہے اور درد کی شدت کو کم کرتی ہے جبکہ بعد کے مراحل میں گرمائش پٹھوں کو آرام دیتی ہے اور خون کی روانی بہتر بناتی ہے۔

کولڈ تھراپی کب فائدہ مند ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533478_110829_updates.jpg
چائے کیساتھ کونسی غذا کھانا بہترین اور کونسی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے؟

ہر گھر میں صبح ناشتے اور شام کی چائے کے ساتھ کچھ نہ کچھ کھانے کا رواج عام پایا جاتا ہے جبکہ چائے کے ساتھ کھائی جانے والی غذائیں اتنی ہی اہم ہیں جتنی خود چائے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

چوٹ لگتے ہی جسم میں سوزش پیدا ہوتی ہے، خون متاثرہ حصے کی طرف دوڑتا ہے، سوجن اور درد بڑھ جاتے ہیں۔ ایسے وقت میں آئس پیک بہترین علاج ہوتا ہے۔

برف لگانے سے سوجن کم ہوتی ہے اور ٹشوز کو مزید نقصان سے بچایا جا سکتا ہے۔

طریقہ استعمال:

آئس پیک یا آْئیس کیوبز کو باریک تولیے میں لپیٹیں، متاثرہ حصے پر 15 تا 20 منٹ رکھیں، ہر چند گھنٹے بعد یہ عمل دہراتے رہیں، پہلے 24 سے 72 گھنٹے صرف برف کا استعمال اور گرمائش (ہیٹنگ) سے احتیاط کریں۔

کولڈ تھراپی کِن حالات میں مفید ہے؟

اچانک ٹخنہ یا پٹھا مڑ جانے، تازہ چوٹ، موچ یا کھنچاؤ محسوس ہونے، ضرب لگنے یا نیلا پڑ جانے یا کھیل کے بعد ہونے والی تکلیف میں کولڈ تھیراپی مفید ثابت ہوتی ہے۔



احتیاط:

برف کبھی براہِ راست جِلد پر نہ لگائیں۔

20 منٹ سے زیادہ مسلسل برف ایک جگہ نہ رکھیں۔

دورانِ خون کے مسائل یا جِلد کی حساسیت کم ہونے کی صورت میں کولڈ تھیراپی کا استعمال نہ کریں۔

ہیٹ تھراپی کب ضروری ہوتی ہے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532901_123319_updates.jpg
سردیوں میں وزن بڑھنے سے روکنے اور چربی گھلانے والے دیسی مشروبات

موسمِ سرما میں وزن بڑھنے کے ڈر سے اب مذیدار اور لذیذ غذائیں چھوڑنے کی ضرورت نہیں ہے، چند مشروبات کا سمجھداری سے انتخاب وزن اور ہاضمے دونوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جب ابتدائی سوزش کم ہو جائے، یعنی چوٹ کے 48 سے 72 گھنٹے بعد گرمائش فائدہ دیتی ہے۔ یہ پٹھوں کو ڈھیلا کرتی ہے، خون کی روانی بہتر بناتی ہے اور بحالی کے عمل کو تیز کرتی ہے۔

ہیٹ تھراپی کِن مسائل میں فائدہ دیتی ہے؟

پٹھوں میں کھنچاؤ، پٹھوں کی سختی یا درد، پرانا یا مستقل کمر درد، گردن یا جوڑوں کی تکلیف، ورزش کے بعد ہونے والی اکڑن میں ہیٹ تھیراپی بہتر رہتی ہے۔

طریقہ استعمال:

نیم گرم ہیٹنگ پیڈ یا گرم پانی کی بوتل تولیے میں لپیٹ کر 15 تا 20 منٹ لگائیں، جلد پر سرخی یا جلن محسوس ہو تو فوراً ہٹا دیں، اگر سوجن باقی ہو تو گرمائش استعمال نہ کریں۔

مشورہ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1531996_102614_updates.jpg
سردیوں میں باجرے کی روٹی کیوں مفید ہے؟ اسے غذا میں کیسے شامل کیا جا سکتا ہے؟

موسمِ سرما کے آتے ہی جسم کا نظام تبدیل ہو جاتا ہے، صبح کے اوقات میں طبیعت بھاری، شامیں ٹھنڈی اور بھوک قدرے زیادہ محسوس ہوتی ہے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

کچھ صورتوں میں باری باری ٹھنڈا اور گرم لگانا فائدہ مند ہوتا ہے جسے کنٹراسٹ تھراپی کہا جاتا ہے۔

یہ خون کی روانی بہتر کرتی ہے اور مسلسل درد یا سختی میں آرام دیتی ہے تاہم تازہ چوٹ کے ابتدائی دنوں میں دونوں کا ملا جلا استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے، اس وقت صرف ٹھنڈا استعمال کیا جانا چاہیے۔





نوٹ: یہ مضمون قارئین کی معلومات کے لیے شائع کیا گیا ہے، صحت سے متعلق امور میں اپنے معالج کے مشورے پر عمل کریں۔
Pages: [1]
View full version: آئس پیک یا ہیٹ پیڈ: درد یا چوٹ کی صورت میں کب کیا استعمال کرنا چاہیے؟