پاکستان کا برطانیہ سے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کی حوالگی کا مطالبہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534474_6004924_09_updates.jpg—فائل فوٹووفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کے حوالگی کے کاغذات برطانوی ہائی کمشنز کو دے دیے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی اہم ملاقات ہوئی۔
محسن نقوی اور جین میریٹ کی ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533601_021358_updates.jpg
بیرون ملک باتیں کرنے والوں کو جلد واپس لائیں گے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بیرون ملک بیٹھ کر اداروں میں مسائل کی باتیں کرنے والے سن لیں وہ بہت جلد وطن واپس آرہے ہیں، انہیں لایا جا رہا ہے اور ساری باتوں کا جواب دینا ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر داخلہ نے شہزاد اکبر اور عادل راجہ کو فوری طور پر پاکستان کے حوالے کرنے کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں افراد پاکستان میں مطلوب ہیں۔
محسن نقوی نے پروپیگنڈا کرنے والے پاکستانی شہریوں کے خلاف ٹھوس شواہد بھی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار پر پورا یقین رکھتے ہیں لیکن فیک نیوز ہر ملک کے لیے مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھ کر ریاست اور اداروں کے خلاف بہتان اور ہرزہ سرائی کی کوئی ملک اجازت نہیں دے سکتا۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کی واپسی کے لیے برطانوی تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔
وزارت داخلہ نے بذریعہ وزارت خارجہ بھی ان افراد کی حوالگی کی کارروائی شروع کردی ہے۔
Pages:
[1]