سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534456_6180456_%D8%B3%D8%A6%D9%81_updates.jpgفائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں۔
جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کے بھی اسٹیبلشمنٹ سے رابطے تھے۔ اگر اب کسی سبب اختلاف آگیا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری ان سے کُٹی ہوچکی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ میرا خیال ہے اس وقت سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان رابطے ہونے چاہئیں۔
Pages:
[1]