slotcosino Publish time 2025-12-4 22:03:07

سبرینا کارپینٹر، ٹرمپ انتظامیہ پر برہم کیوں ہوئیں؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534464_202481_4_updates.jpg— فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ سبرینا کارپینٹر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں اپنا گانا استعمال کرنے پر برہم ہوگئیں۔

حال ہی میں وائٹ ہاؤس نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کے امیگریشن سے متعلق اُٹھائے گئے اقدامات کو دکھایا گیا ہے، اس ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں سبرینا کارپینٹر کا گانے’جونو‘ سنا جا سکتا ہے۔

امریکی گلوکارہ نے وائٹ ہاؤس کی اس ویڈیو پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویڈیو بری اور مکروہ ہے‘۔

سبرینا کارپینٹر نے مزید لکھا ’اپنے غیر انسانی ایجنڈے کو فائدہ پہنچانے کے لیے مجھے یا میری موسیقی کو استعمال نہ کریں‘۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-09/1526971_111927_updates.jpg
قد کا فرق! ٹیلر سوئفٹ اور سبرینا کارپینٹر کی گرلز نائٹ آؤٹ وائرل میم بن گئی

جمعہ کی شام دونوں کو سوہو کے دی کارنر اسٹور میں جاتے ہوئے دیکھا گیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سیکریٹری ایبیگیل جیکسن نے جواب میں کہا کہ سبرینا کارپینٹر کے لیے ایک مختصر پیغام یہ ہے کہ ہم اپنے ملک سے خطرناک مجرم غیر قانونی قاتلوں اور جنسی زیادتی جیسے جرائم میں ملوث افراد کو ملک بدر کرنے پر معذرت نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ کوئی بھی جو ان درندوں کا دفاع کرے گا وہ بیوقوف ہے۔

واضح رہے کہ سبرینا کارپینٹر سے پہلے بھی کئی گلوکار وائٹ ہاؤس کی ویڈیوز میں اپنے گانوں کے استعمال پر اعتراض اُٹھا چکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: سبرینا کارپینٹر، ٹرمپ انتظامیہ پر برہم کیوں ہوئیں؟