حکومت کی جگ ہنسائی ان کی غلط پالیسیوں کے باعث ہو رہی ہے، علیمہ خان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534461_2162132_elaama_updates.jpgفائل فوٹو
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا، حکومت کی جگ ہنسائی ہماری وجہ سے نہیں ان کی اپنی غلط پالیسیوں کے باعث ہو رہی ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہمارا احتجاج تب تک جاری رہے گا جب تک بانی کی قید تنہائی ختم نہیں ہوتی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533858_034945_updates.jpg
بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان کو ملاقات کی اجازت مل گئی
عظمیٰ خان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت سے متعلق آگاہ کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علیمہ خان نے کہا کہ بانی کو ہفتے میں 2 بار وکلا، فیملی اور سیاسی رفقاء سے ملنے کی اجازت ہے، بانی کو قانونی حق ہے کہ ان کی ملاقاتیں جارہی رہنی چاہئیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منگل کے روز میری صرف ایک بہن کو ملنے کی اجازت دی گئی، ہماری عدالتوں میں شنوائی بھی نہیں ہو رہی۔
Pages:
[1]