slotcosino Publish time 2025-12-4 23:27:37

میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534495_9465525_faisal-vawda1_updates.jpgسینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری بات پوری ہوئی اور آج وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی سے ملاقات نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا اگر وزیرِ اعلیٰ نے انچ برابر کوئی ہڑا ہُڑی کی تو بچی کچھی سیاست بھی گورنر راج سے ختم کر دی جائے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534220_084413_updates.jpg
مزید گند کرنا ہے تو کے پی میں گورنر راج کیلئے تیار ہو جائیں: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختون خوا میں گورنر راج کے لیے تیار ہو جائیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل واوڈا نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ کل وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اگر مزید گند کرنا ہے تو خیبر پختونخوا میں گورنر راج کےلیے تیار ہو جائیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ 9 مئی کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، کل سے اگلے ہفتے تک سب کو پتہ چل جائے گا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔
Pages: [1]
View full version: میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا