slotcosino Publish time 2025-12-5 03:21:11

’پاکستان آئیڈل‘ نے زندگی کو نئے موڑ پر لاکھڑا کیا: سامعہ گوہر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534520_4040106_samiya-gohar_updates.jpg
سامعہ گوہر—فائل فوٹوز

پاکستان آئیڈل 2025ء کی جادوئی آواز سامعہ گوہر ٹاپ 16 میں شامل ہونے کے بعد آنے والے مقابلے کی تیاریاں لاہور میں بھرپور جوش اور محنت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سامعہ کا کہنا ہے کہ اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کے لیے دن رات ریاض کر رہی ہوں تاکہ اگلے مرحلے میں بھی شائقینِ موسیقی کو متاثر کر سکوں۔

اُنہوں نے بتایا کہ کراچی میں جب ہم باہر کھانے پینے جاتے تھے تو لوگ پہچاننا شروع ہو گئے تھے کہ دیکھو! یہ لڑکی ’پاکستان آئیڈل‘ میں آتی ہے، تو یہ سب دیکھ کر مجھے بہت خوشی محسوس ہوتی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534231_101624_updates.jpg
پاکستان آئیڈل: فیصل آباد کی 14 سالہ فریال نے میلہ لوٹ لیا

پاکستان آئیڈل کے بڑے پلیٹ فارم پر سیکڑوں آوازوں کے درمیان ابھرنے والی باصلاحیت کم عمر گلوکارہ فریال امبر اپنی سریلی آواز سے سب کو متاثر کر رہی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

سامعہ گوہر نیشنل کالج آف آرٹس سے اسکالر شپ پر میوزیکولوجی میں گریجویشن کر چکی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگرچہ میں نے موسیقی باقاعدہ طور پر نہیں سیکھی، مگر مستقل ریاض اور لگن نے میری آواز کو مزید سریلہ اور دلکش بنا دیا ہے، ’پاکستان آئیڈل‘ نے ان کی زندگی کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کیا ہے، بیک اسٹیج پریکٹس ہو یا آن اسٹیج پرفارمنس، ہر لمحہ اپنے اندر ایک نیا مزہ اور نیا چیلنج رکھتا ہے۔

سامعہ نے بتایا کہ مجھے نا صرف پاکستان بلکہ ہمسایہ ملک سے بھی بے پناہ محبت اور حوصلہ افزائی مل رہی ہے، گھر والوں کی سپورٹ ہمیشہ سے میرے ساتھ رہی ہے، گھر والوں نے کبھی دباؤ نہیں ڈالا کہ تم نے صرف ٹاپ ہی کرنا ہے اس لیے میں نے بھی بھر پور محنت کی۔

سامعہ کی والدہ جو درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ جب بیٹی اسٹیج پر پرفارم کرتی ہے تو دل کی دھڑکن تیز ہو جاتی ہے، کیونکہ ہر والدین کی طرح میری بھی خواہش ہے کہ میری بیٹی ٹاپ سطح پر پرفارم کرے، مجھے اپنی بیٹی کو دیکھ کر بے حد فخر حد محسوس ہوتا ہے۔

سامعہ کاکہنا ہے کہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے اگلے مرحلے میں ایسی یادگار پرفارمنس دینے کی پوری کوشش کروں گی جو ناظرین کے دلوں میں بس جائے۔

سامعہ بطور میوزک پروڈیوسر بھی پروفیشنل کام کر رہی ہیں جہاں وہ مختلف فنکاروں کے ساتھ میوزک تخلیق کرتی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: ’پاکستان آئیڈل‘ نے زندگی کو نئے موڑ پر لاکھڑا کیا: سامعہ گوہر