غزہ میں امداد لوٹنے میں ملوث اسرائیل نواز گینگ کا سربراہ یاسر ابو شباب ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534528_6882919_ysr_updates.jpgغزہ میں اسرائیل نواز جرائم پیشہ گینگ کا سرغنہ یاسر ابو شباب ہلاک ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یاسر ابو شباب اسرائیل کے ساتھ مل کر حماس کے خلاف کام کرنے اور انسانی امداد لوٹنے میں ملوث تھا، متعدد اسرائیلی میڈیا اداروں نے بھی اس کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ابو شباب کو شدید زخمی حالت میں اسرائیل لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-29/1532997_070557_updates.jpg
اسرائیلی فوج نے شامی مزاحمت کار کو اس کی شادی کے دن شہید کردیا
القدس نیوز نیٹ ورک کے مطابق حسن محمد عبدالرزاق السعدی فجر کے وقت شامی قصبے بیت جن میں اسرائیلی فورسز کی دراندازی کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اسرائیلی ویب سائٹ وائی نیٹ نے ملیشیا کے ایک سینئر ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ملیشیا کے اندر مختلف خاندانوں اور گروہوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں ابو شباب مارا گیا۔
تاہم بعد ازاں ایک اسرائیلی سیکیورٹی اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ابو شباب کو اسرائیل سے تعاون کے معاملے پر ہونے والی بحث کے دوران مار مار کر قتل کیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق یاسر ابو شباب غزہ میں جاری جنگ کے دوران بدنام ہوا، اس کے گروہ ’پاپولر فورسز‘ پر الزام تھا کہ وہ غزہ میں داخل ہونے والی امداد چوری کر لیتے تھے۔
غزہ شہر کے ایک مقامی صحافی نے عرب میڈیا کو بتایا کہ یاسر ابو شباب کی ہلاکت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-28/1532702_110116_updates.jpg
اسرائیلی فوج کی فائرنگ، ایک بچہ معذور، دوسرے کی بینائی متاثر
مقامی میڈیا کے مطابق غزہ کا 15 سالہ مصطفیٰ ابو طالب اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں شدید معذوری کا شکار ہو گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
صحافی نے کہا کہ سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ یاسر ابو شباب کو کس نے قتل کیا؟ صحافی کے مطابق یاسر ابو شباب اور اس کا گروہ غزہ میں منشیات کی اسمگلنگ اور امداد کی لوٹ مار میں ملوث ہونے کی وجہ سے بدنام تھا۔
غزہ میں حماس سے منسلک سیکیورٹی فورس رداع نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر یاسر ابو شباب کی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ لکھا تھا کہ ’جیسا کہ ہم نے کہا تھا۔۔۔اسرائیل تمہاری حفاظت نہیں کرے گا‘۔
رپورٹس کے مطابق یاسر ابو شباب کو اس سے پہلے بھی حماس نے منشیات کے مقدمات میں جیل بھیجا تھا۔
Pages:
[1]