slotcosino Publish time 2025-12-5 16:21:57

مشہور انفلوئنسر پیاری مریم زچگی کی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534689_7313505_3_updates.jpgتصاویر:سوشل میڈیا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں پسند کی جانے والی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کر گئیں۔

نرم لہجہ، معصوم انداز گفتگو اور روزمرہ زندگی کی سادہ مگر دل کو چھو لینے والی ویڈیوز نے انہیں لاکھوں دلوں میں جگہ دی تھی، ان کی اچانک موت کی خبر نے مداحوں، سوشل میڈیا صارفین اور شوبز حلقوں کو شدید صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

پیاری مریم کی شادی انہی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے انفلوئنسر احسن علی سے ہوئی تھی، دونوں کی جوڑی نہایت پسند کی جاتی تھی اور جلد ہی اپنے خاندان میں خوشیوں کا اضافہ کرنے والے تھے، مریم جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں، دورانِ حمل بھی وہ مسکراتی ہوئی ویڈیوز شیئر کرتی رہیں اور ان کی خوشی ہر تصویر اور پوسٹ سے جھلکتی تھی۔

تاہم ڈلیوری کے دوران پیچیدگیوں نے انہیں سنبھلنے نہ دیا اور پیاری مریم اللّٰہ کو پیاری ہوگئیں جبکہ ان کے جڑواں بچے صحت مند اور حیات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534689_265700_Untitled-2_updates.jpg

یہ خبر سب سے پہلے مریم اور احسن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کی گئی، جس میں پرائیویسی اور دعاؤں کی درخواست کی گئی۔

مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات اور دعائیں بھیج رہی ہے، پیاری مریم کے چاہنے والے انہیں نہایت محبت سے یاد کر رہے ہیں اور ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: مشہور انفلوئنسر پیاری مریم زچگی کی پیچیدگیوں کے باعث انتقال کر گئیں