slotcosino Publish time 2025-12-5 16:22:01

فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ایئر چیف مارشل کی ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534699_4093573_Top-leadership_updates.jpg

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد وزارت دفاع نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534699_3252973_jjjjjj_updates.jpg

نوٹیفکیشن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534530_112422_updates.jpg
وزیراعظم کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی بطور سربراہ پاک فضائیہ مدت میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے، ایئر چیف مارشل کی بطور ایئر چیف مدت میں توسیع کا اطلاع 19 مارچ 2026 سے ہوگا۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن آئین کی شق 243 اور ایئر فورس ایکٹ کی شق 10 بی کےتحت جاری کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534699_3646041_jhaaz_updates.jpg

گزشتہ روز صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظور کی تھی۔

چیف آف آرمی اسٹاف کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پانچ سال کے لیے ہوگی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
Pages: [1]
View full version: فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، ایئر چیف مارشل کی ملازمت میں توسیع کے نوٹیفکیشن جاری