slotcosino Publish time 2025-12-5 18:18:16

معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، MQM رہنما نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534705_7612737_moen_updates.jpg
فائل فوٹو

سوشل میڈیا پر سابق کرکٹر معین خان کے انتقال کی جعلی خبروں پر سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما صابر قائمخانی نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی۔

ایوان میں موجود ارکان نے فوری طور پر انہیں روکتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر غلط ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-03/1533950_021717_updates.jpg
کرکٹر معین خان کے انتقال کی خبر پھیلنے سے اہل خانہ دوست پریشان

کراچی منگل کی دو پہر اچانک سابق کپتان معین خان کے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق کپتان 54 سالہ معین خان کے انتقال کی جھوٹی خبر سوشل میڈیا پر گردش کی جس پر معین خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔

حقیقت میں حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے 65 سال کے سینئر کرکٹر معین خان راجپوت کا انتقال ہوا تھا لیکن سوشل میڈیا پر معین راجپوت کے بجائے ٹیسٹ کرکٹر معین خان کی تصویر شیئر کئی گئی۔
Pages: [1]
View full version: معین خان کے انتقال کی جعلی خبر، MQM رہنما نے مغفرت کی دعا کی درخواست کر ڈالی