مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے، بیرسٹر سیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534713_9081572_%DB%8C%D9%81%D9%81_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے بذریعہ افغان حکومت کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر سے بات کا فیصلہ کیا تھا۔
جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ میں اس مذاکراتی کمیٹی میںشامل تھا، رائے تھی کہ مسئلہ بات چیت سے حل ہو تو یہ بہتر آپشن ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534456_125011_updates.jpg
سب کو پتہ ہے کہ میرے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ رابطے ہیں، بیرسٹر سیف
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے رابطے استوار کیے بغیر اس ملک میں سیاست نہیں کی جا سکتی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ آج بھی یہی مؤقف ہے کہ مذاکرات ضروری ہیں، یہ دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔
پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ مذاکرات کے باوجود وہ دہشتگردی کریں تو پھر سخت ترین فوجی کارروائی ہونی چاہیے۔
Pages:
[1]