پی ٹی آئی والے جن سے بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے، رانا ثناء اللّٰہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534723_7969750_reaan_updates.jpg-- فائل فوٹووزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے دو مرتبہ ایوان میں اپوزیشن کو بات چیت کا کہا ہے، وزیراعظم نے تمام نکات پر اتفاق رائے کا کہا اور بات کرنے کی دعوت دی، دونوں فریق آپس میں بات کریں اور ایک نکتے پر اتفاق کریں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت ہم سے بات کرنے کو تیار نہیں، جن سے پی ٹی آئی قیادت بات کرنے کو تیار ہیں وہ نہیں کرنا چاہتے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-02/1533895_091212_updates.jpg
علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ رانا ثناء نے بتا دیا
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے کچھ چیزیں کرنے سے انکار کیا اس لیے ان کو ہٹا کر سہیل آفریدی کو لایا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ یہ ہاؤس اپنا موقف پیش کرے لیکن ہم سمجھتے ہیں قانون کے مطابق ملاقات ہوگی، اڈیالہ میں امن و امان خراب کرنے یا کسی تحریک کو چلانے کی اجازت نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ جیل میں بیٹھ کر امن و امان کی صورتحال پیدا کریں، بانی کی بہن نے جو گفتگو کی اس میں باہر سیاسی فیصلوں کا ذکر تھا۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹر کمیٹی بنانا چاہتے ہیں تو پہلےخود کمیٹی بنالیں کہ کیا بات کرنی ہے۔
Pages:
[1]