امریکی شہری فوری وینزویلا چھوڑ دیں، امریکی محکمہ خارجہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534755_2113319_US-State-Deptt_updates.jpgامریکی محکمہ خارجہ نے لیول 4 کی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں۔
ایڈوائزری کے مطابق تمام امریکی شہریوں اور وینزویلا میں قانونی مستقل رہائشیوں کو سختی سے مشورہ دیا ہے کہ وہ فوری طور پر وینزویلا چھوڑ دیں اور امریکی شہری وینزویلا کا سفر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیے
[*] ٹرمپ کی وینزویلا اور اطراف کی فضائی حدود مکمل بند کرنے کی دھمکی
[*] وینزویلا کی امریکی حملے کے خدشے کے پیش نظر افواج کی بڑے پیمانے پر تعیناتی کی تیاری
لیول 4 کی ایڈوائزری پہلے مئی میں جاری کی گئی تھی اور مکمل جائزے کے بعد بغیر کسی تبدیلی کے دوبارہ جاری کی گئی ہے۔
یہ ایڈوائزری غلط حراست، تشدد، دہشت گردی، اغوا، قوانین کے بے جا نفاذ، تشدد، جرم اور وینزویلا کے صحت کے نظام کی خرابی کے خطرات سے خبردار کرتی ہے۔
Pages:
[1]