بھارتی ایئر لائن میں پائلٹوں کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534756_4401480_GAZA-NEW-2_updates.jpgتصویر سوشل میڈیا۔بھارتی نجی ایئرلائن انڈیگو پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر نئی دہلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بغیر کھانے پینے کے گھنٹوں پرواز کا انتظار کرنے والے ذہنی اذیت کا شکار مسافر عملے سے الجھ پڑے، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-26/1532109_115709_updates.jpg
بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج کا ایئر انڈیا میں سفر نہ کرنے کا مشورہ
بھارتی فاسٹ بولر نے کہا کہ ایئر انڈیا میں سفر کرنا میرا انتہائی مایوس کن تجربہ ہے اور میں کسی کو بھی یہ پرواز لینے کا مشورہ نہیں دوں گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کانگریس پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نجی ایئرلائن کا بحران حکومت کے اجارہ داری ماڈل کا نتیجہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ اس کی قیمت عام بھارتی عوام تاخیر، پروازوں کی منسوخی اور بے بسی کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔
Pages:
[1]