slotcosino Publish time 2025-12-5 22:51:13

آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا، فیصل واوڈا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534752_5609272_faisal-vawda2_updates.jpgسینیٹر فیصل واوڈا—فائل فوٹو

سینئر سیاست دان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے نرم زبان استعمال کی تھی، آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-04/1534495_054105_updates.jpg
میری بات پوری ہوئی، آج سہیل آفریدی کی ملاقات نہیں ہوئی: فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وزیرٍ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کی آج بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان، اس کی افواج اور شہیدوں کا مذاق نہیں بنے گا، اب کوئی بھی چیز انچ برابر بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف دشمن ملک بیانیے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: آج ریاست نے اپنا جواب واضح طور پر دے دیا، فیصل واوڈا