slotcosino Publish time 2025-12-5 23:30:09

مہرین پیرزادہ نے بھارتی ایئرلائن کو ’جہنم میں جاؤ‘ کہہ دیا

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534761_6956426_MehreenPerzada_updates.jpg

بھارتی اداکارہ مہرین پیرزادہ نے بھارتی ایئر لائن انڈیگو کو ’جہنم میں جاؤ‘ کہہ دیا۔

30 سالہ مہرین پیرزادہ نے کہا کہ ایئر لائن پر مسلسل فلائٹ میں تاخیر جیسی غفلت اور مسافروں کو اسے بروقت دکھا کر گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بھارتی اداکارہ نے انڈیگو ایئر لائن سے متعلق سوشل میڈیا شدید ردعمل دیا اور عملے پر غفلت، غلط معلومات فراہم کرنے اور مسافروں کو ایئر پورٹس پر پھنسائے رکھنے کا شکوہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایئر لائن کی ایپ پر فلائٹس بروقت دکھائی جاتی ہے لیکن آخری وقت میں اسے منسوخ کردیا جاتا ہے، یہ صورتحال غفلت کے ساتھ مسافروں کےلیے گمراہ کن ہے۔

مہرین پیرزادہ نے یہ بھی کہا کہ ایئر لائن کو نئے قواعد کے مطابق شیڈول درست کرنا چاہیے، مسافروں کےلیے پیدا ہونے والی افراتفری ناقابل قبول ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534756_050433_updates.jpg
بھارتی ایئر لائن میں پائلٹوں کا بحران، ہزاروں مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

بھارتی نجی ایئرلائن (انڈیگو) پائلٹ بحران کا شکار ہو گئی، چار دن میں 1200 سے زائد پروازیں منسوخ ہوئیں، ہزاروں مسافر دلی، ممبئی، بنگلورو، احمدآباد اور دیگر ایئر پورٹس پر پھنس کر رہ گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارتی ایئرلائن نے اس معاملے پر ردعمل میں پیش آنے والی تکلیف پر معذرت کی اور بتایا کہ مہرین پیرزادہ کی فلائٹ وقت پر ہے۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد وزارت شہری ہوابازی نے انڈیگو کو شیڈول درست کرنے، رقوم واپس کرنے اور متاثرہ مسافروں کو سہولیات کی فراہمی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نےموجودہ صورتحال میں بہتری کےلیے ایئر لائن کے عملے کو ڈیوٹی قوانین میں عارضی چھوٹ دی ہے۔
Pages: [1]
View full version: مہرین پیرزادہ نے بھارتی ایئرلائن کو ’جہنم میں جاؤ‘ کہہ دیا