خواجہ آصف کی فیلڈ مارشل عاصم منیر و ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارکباد
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534753_3808803_k-asif_updates.jpgوزیرِ دفاع خواجہ آصف—فائل فوٹووزیرِ دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کو مبارک باد پیش کی ہے۔
اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور ملٹری قیادت پر ناز ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم وطن کے محافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-12-04/1534534_044645_updates.jpg
عاصم منیر پہلے CDF تعینات، صدر مملکت نے وزیراعظم کی سمری منظور کرلی، ایئر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر دفاع خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج اور آپ کی قیادت پر ناز ہے، اللّٰہ آپ کا حامی و ناصر ہو، آمین۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چیف آف ڈیفنس فورسزکی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے جس کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز بھی مقرر ہو گئے ہیں، ان کے ان دونوں عہدوں کی مدت 5 سال ہو گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں بھی 2 سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔
اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدتِ ملازمت کے مارچ 2026ء میں مکمل ہونے پر ہو گا، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028ء تک تعینات رہیں گے۔
Pages:
[1]