slotcosino Publish time 2025-12-5 23:30:13

جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534764_4737532_talal_updates.jpgوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری : فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس کے بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، پی ٹی آئی نے جو اقدامات کیے ہیں وہ ملک کے خلاف ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 25 سال پہلے بہت سارے لوگوں نے اس کے بارے میں کہہ دیا تھا کہ یہ پلانٹڈ شخص ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہر ادارے کو متنازع کرنے کی کوشش کی، پی ٹی آئی سیاسی جماعت کے زمرے میں نہیں آتی۔

یہ بھی پڑھیے

[*] ڈی جی آئی ایس پی آر نے بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض قرار دے دیا
[*] ایک شخص اپنی ذات کا قیدی ہے جو یہ سمجھتا ہے کہ میں نہیں تو کچھ نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر




طلال چوہدری نے کہا کہ ایم کیو ایم نے بھی اپنے بانی سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا، بانی پی ٹی آئی بھی وہی سب کچھ کر رہے ہیں جو بانی ایم کیو ایم کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے پی ٹی آئی کو چھوڑ کر باقی تمام جماعتوں پر حملہ کیا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور پی ٹی آئی کے درمیان کوئی تو رشتہ ہوگا، بانی پی ٹی آئی نے آج تک اسرائیل کے خلاف ایک بات تک نہیں کی۔
Pages: [1]
View full version: جو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے اس بارے میں حکومت ضرور سوچے گی، طلال چوہدری