اسرائیلی حملے جاری، مغربی کنارے میں فلسطینی شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1534975_6110914_Gaza-under-shelling_updates.jpg—فائل فوٹواسرائیلی فوج کی غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری، مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو شہید کردیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں فائرنگ کرکے کے فلسطینی کو شہید کردیا۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے چھاپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534127_101628_updates.jpg
غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، صحافی سمیت 3 فلسطینی شہید
فلسطینی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ خان یونس کے مرکزی علاقے میں فضائی حملے میں صحافی محمود وادی شہید اور انکا ساتھی زخمی ہوگیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
جیل میں قید معروف فلسطینی سیاسی شخصیت مروان برغوتی کے بیٹے نے میڈیا کو بتایا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے ان کے والد کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کے گن شپ ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔
اکتوبر 2023ء سے لیکر اب تک اسرائیلی نسل کشی کے نتیجے میں 70 ہزار 125 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار سے زائد ہے۔
Pages:
[1]