شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانی ڈی پورٹ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1535023_1119568_09_updates.jpg—فائل فوٹوشارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر 5 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہڈی پورٹ مسافروں کو لاہور ایئر پورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مسافر رواں سال وزٹ ویزے پر لاہور سے ملائیشیا گئے تھے، ملزمان نے جعلی دستاویزات پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-02-07/1438957_040546_updates.jpg
مختلف ممالک سے مزید 44 پاکستانی ڈی پورٹ
کراچیسعودی عرب بحرین عراق سمیت مختلف ملکوں سے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پر ملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
Pages:
[1]