slotcosino Publish time 2025-12-6 20:18:14

جنوبی افریقہ: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1535051_6563761_News16_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ایک ہاسٹل پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 3 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد کی فائرنگ کے دوران مجموعی طور پر 25 افراد کو گولیاں لگیں جن میں سے 14 زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حملے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ حکام نے واقعے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جنوبی افریقہ: ہاسٹل پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک