slotcosino Publish time 2025-12-6 22:54:38

سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا، ندیم افضل چن

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1535065_9167272_NadeemAfzalChan_updates.jpg

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا۔

لاہور میں انٹرنیشنل پنجابی کانفرنس میں خطاب میں ندیم افضل چن نے کہا کہ نوجوان نسل دلیر ہے عادل حکمران آئیں گے تو بیانیہ بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا، اس وقت حکمرانوں کا بیانیہ اور، عوام کا بیانیہ اور ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اپنی زبان نہیں بولتے تو ہم نے کیا دلیر ہونا ہے۔
Pages: [1]
View full version: سرکاری بیانیہ کبھی بھی اصلی بیانیہ نہیں ہوتا، ندیم افضل چن