برسبین ٹیسٹ میں 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535257_5137151_02_updates.jpgفوٹو بشکریہ کرک انفوآسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری ایشیز سیریز کے برسبین ٹیسٹ کے تیسرے دن ٹیسٹ کرکٹ کا 97 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں تمام کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے، 97 سال بعد یہ موقع ہے کہ کسی ٹیم کے تمام کھلاڑی ڈبل فیگرز تک پہنچے ہیں۔
ایشیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 334 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی، جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 511 بنائے اور 177 رنز کی برتری بھی حاصل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-22/1530758_025913_updates.jpg
ایشیز سیریز: پرتھ ٹیسٹ 2 دن میں ختم، آسٹریلیا 8 وکٹوں سے کامیاب
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 6 وکٹ پر 134 رنز بنا لیے ہیں، اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے مزید 43 رنز درکار ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ دو دن میں ختم ہو گیا تھا۔
پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ میزبان ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا تھا۔
Pages:
[1]