سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535269_9500110_%DA%86%D8%A6%D9%84%D8%AA%D8%A6%D8%B9_updates.jpgفائل فوٹو
سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔
یومِ ثقافت سندھ پر مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، چھوٹے بڑے شہروں اور دیہات میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535266_103716_updates.jpg
سندھ کی ثقافت رنگوں سے زیادہ کردار اور برداشت کی علامت ہے، مراد علی شاہ
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اتحاد ہماری اصل طاقت ہے، سندھ کی موسیقی، زبان اور روایتیں مستقبل کی سمت متعین کرتی ہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کلچر ڈے پر سندھی ٹوپی، اجرک اور ثقافتی لباس کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ علاقائی دھنوں کے ذریعے بھی صوبے کی ثقافت سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ سندھ میں ہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو ثقافتی دن منایا جاتا ہے اور اس سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
Pages:
[1]