slotcosino Publish time 2025-12-7 19:03:04

گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535271_7980292_goeervr_updates.jpgفائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سندھی کلچر ڈے پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

اپنے پیغام میں گورنر سندھ نے کہا کہ سندھ تمام قومیتوں، تہذیبوں اور ثقافتوں کو گلے لگانے والی محبت بھری دھرتی ہے، سندھ امن، بھائی چارے، ثقافت اور رواداری کی عظیم سرزمین ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535269_105023_updates.jpg
سندھی ثقافت کا دن آج منایا جارہا ہے، بچوں اور بڑوں میں جوش و خروش

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں ٹیبلوز تو کہیں نمائش سے سندھ کی ثقافت کے رنگ پیش کیے جارہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ سندھ لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دیس ہے، سندھ کے ان بزرگوں نے ہمیشہ انسانیت، محبت اور امن کا درس دیا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ موئن جو دڑو سندھ کی قدیم اور شاندار تہذیب کی روشن علامت ہے۔
Pages: [1]
View full version: گورنر سندھ کی سندھی کلچر ڈے پر قوم کو مبارکباد