میٹا کا انسٹاگرام اور فیس بک کے ہیک شدہ اکاؤنٹس کی بازیابی آسان بنانے کا اعلان
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535285_1275640_9_updates.jpgفائل فوٹو
میٹا نے انسٹاگرام اور فیس بک کے ہیک شدہ اکاؤنٹس کی بازیابی آسان بنانے کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے پیش نظر انسٹاگرام اور فیس بک کی مالک کمپنی میٹا نے اپنے صارفین کے ہیک شدہ اکاؤنٹس کی بازیابی کو آسان بنانے کے لیے نیا یونائیفائیڈ سپورٹ حب متعارف کروایا ہے۔
یہ نیا سیکیورٹی حب اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پر دستیاب ہے اور صارفین کو اکاؤنٹس کے مسائل رپورٹ کرنے، انہیں محفوظ بنانے اور ہیک ہونے کے بعد بازیابی کے لیے مختلف ٹولز فراہم کرتا ہے، اس میں ایک اے آئی پر مبنی سرچ اسسٹنٹ بھی شامل ہے جو صارفین کو مسائل حل کرنے میں مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرے گا۔
میٹا کے مطابق اس نئے حب کی عالمی سطح پر رونمائی جلد متوقع ہے اور یہ کمپنی کی سپورٹ سسٹمز میں بہتری کی کوششوں کا ثبوت ہے، صارفین نے برسوں سے اکاؤنٹ کھو جانے کے بعد سست، پیچیدہ اور اکثر غیر فعال مدد کی شکایات کی ہیں، لیکن یہ نیا حب تمام سپورٹ کو ایک جگہ مرکزی شکل میں فراہم کرے گا تاکہ بازیابی کے عمل کو آسان بنایا جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-21/1530477_025248_updates.jpg
گوگل نے جدید امیج جنریشن ٹول ’نینو بنانا پرو‘ متعارف کرا دیا
یہ لانچ چند روز قبل جاری کیے گئے Gemini 3 Pro AI ماڈل کے بعد سامنے آیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے جدید اے آئی پر مبنی سیکیورٹی ٹولز نے نئے اکاؤنٹس کے ہیک ہونے کی شرح میں 30 فیصد کمی لانے میں مدد دی ہے اور ہیک شدہ اکاؤنٹس کی بازیابی کی شرح میں بھی بہتری آئی ہے، جو حفاظتی اقدامات کی کامیابی کی نشاندہی کرتی ہے۔
یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر ان لوگوں کے لیے اہم ہے جو انسٹاگرام یا فیس بک پر کام کرنے والے کریئیٹرز، پروفیشنلز اور چھوٹے کاروباری حضرات ہیں، فی الحال یہ سیکیورٹی حب فیس بک پر ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور مستقبل میں اسے انسٹاگرام اور ممکنہ طور پر واٹس ایپ تک بھی بڑھانے کا منصوبہ ہے۔
میٹا کا مقصد اس اقدام کے ذریعے سوشل میڈیا انڈسٹری میں اکاؤنٹ سپورٹ کے نئے معیار کا قیام ہے۔
Pages:
[1]