slotcosino Publish time 2025-12-7 20:21:04

برطانیہ: چور کی سی سی ٹی وی میں پکڑے جانے کے لمحے کی ویڈیو وائرل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535287_2074733_10_updates.jpg
تصویر:بین الاقوامی میڈیا

برطانیہ میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک چور کے خوفزدہ تاثرات دکھائی دے رہے ہیں جب اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ نگرانی والے کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔

ویڈیو میں دو نقاب پوش افراد ایک گھر میں داخل ہوتے ہیں اور ان میں سے ایک اچانک رک جاتا ہے جب اسے معلوم ہوتا ہے کہ ایک چھپا ہوا کیمرہ اس کی ہر حرکت دیکھ رہا ہے جبکہ وہ دراز سے زیورات چوری کر رہا تھا۔

دونوں نے 9 اکتوبر 2023 سے 8 جنوری 2024 کے درمیان سیوینوکس اور ٹون برج کے گھروں میں تین مرتبہ چوری کی، جس میں گاڑیاں، چابیاں اور زیورات شامل تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-28/1532582_095039_updates.jpg
نوٹنگھم میں انوکھی واردات، ’ڈانس کرتا چور‘ شہری کا موبائل لے اُڑا

پولیس کے مطابق افسران نے ملزم کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چوروں نے ایک سیت ایبیزا کار بھی چوری کی، جو بعد میں کسی اور چوری میں استعمال ہوئی، دونوں نے ایک انگوٹھی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی چوری کیں اور انہیں لندن کے pawnbroker کے پاس جعلی ناموں سے بیچ دیا۔

رکی رکسن کی گرفتاری کے دوران موبائل فون بھی بازیاب ہوا اور اس کا ساتھی کنگ بعد میں گرفتار ہوا، ایک متاثرہ شخص کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے کنگ کی شناخت اور موقع پر موجودگی کی تصدیق کی۔

رکی رکسن اور لونریزو کنگ پر چوری اور غیر قانونی اثاثہ جات کی منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے اور دونوں نے جرم قبول کیا، میڈسٹون کراؤن کورٹ نے دونوں کو پانچ سال چار ماہ قید کی سزا سنائی۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: چور کی سی سی ٹی وی میں پکڑے جانے کے لمحے کی ویڈیو وائرل