slotcosino Publish time 2025-12-7 21:38:55

کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535297_3733158_clsh_updates.jpg— فیس بک ویڈو اسکرین گریب

کراچی میںشارع فیصل پر سندھی ثقافت سے متعلق ریلی کے شرکاء اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہو گئی، ریلی کے شرکاء نےپولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی کو کالا پل سے صدر کی جانب جانے کے لیے کہا گیا،ریلی کے شرکاء نے مزاحمت کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔

پولیس کے مطابق پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر دیا ہے جبکہ پتھراؤ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر ایف ٹی سی پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے، ٹریفک کو کالا پل سے صدر کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی: شارع فیصل پر سندھی ثقافت ریلی کے شرکاء کا پولیس پر پتھراؤ