slotcosino Publish time 2025-12-8 00:15:05

کام ہمارا ہوتا ہے اور تختی منعم ظفر کی لگا دیتے ہیں: مرتضیٰ وہاب

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535309_2024405_MZ_updates.jpg
مرتضیٰ وہاب اور منعم ظفر—جیو نیوز گریب/فائل فوٹو

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ کام ہمارا ہوتا ہے اور تختی منعم ظفرکی لگا دیتے ہیں، میں بارہا وضاحت کے ساتھ کہہ چکا ہوں کہ کام کریں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میرا مقصد ووٹ کاٹنا نہیں لوگوں میں امید جگانا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ نارتھ ناظم آباد کی شاہراہِ نور جہاں میں نے بنوائی ہے اور بینر شکریہ جماعت اسلامی کے لگائے گئے، اگر یہ لوگ کام کریں گے تو 11 بجے تنقید اور تعصب کی پریس کانفرس کیسے کریں گے؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-30/1485964_050531_updates.jpg
رقم وصولی کے باوجود ٹی ایم سیز نے سڑکوں کی مرمت نہیں کی، مرتضیٰ وہاب کا سعید غنی کو خط

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گیس کی فراہمی ضروری ہے مگر سڑکوں کی مرمت بھی اتنی ہی اہم ہے، بیشتر سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں، حالیہ بارشوں سے مزید بگاڑ پیدا ہوا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے سندھیوں کو سندھی کلچر ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ دھرتی امن اور محبت کرنے والوں کی ہے، ہمارا پیغام امن، محبت اور اتحاد ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ پرانے شہر میں برتن گلی، کھجور مارکیٹ، جونا مارکیٹ کا علاقہ ہے، یہاں یومیہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے، اطراف میں سو اور سوا سو سالہ پرانی عمارتیں نظر آتی ہیں، جب کوئی چیز پرانی ہوتی ہے تو لوگ اسے بھول جاتے ہیں، اس علاقے کے عوام کو بیشتر مشکلات درپیش ہیں، اس علاقے کا سیوریج، نکاسیٔ آب کا نظم تباہ حالی کا شکار تھا، یہ علاقہ اور حدود کسی اور کی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-03/1534234_105623_updates.jpg
میں بچے کے گھر والوں سے معافی مانگتا ہوں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی نے کہا کہ معطل کرنا شروعات ہے، ابھی انکوائری شروع ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ نے صبح اجلاس بلایا تھا، انکوائری ہونی ہے،https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ چائنہ کٹنگ کر کے اس علاقے کے ساتھ بد دیانتی کی گئی،پیپلز پارٹی کا صرف ایک کونسلر ہے یہاں پر، اس علاقے کے کونسلر نے یہاں کا مقدمہ ہم سے لڑا، یہاں پر میں رات کو آتا تھا تو ہر جگہ گندگی و غلاظت تھی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے وعدہ کیا کہ ہم آپ کے گلی محلوں کو ٹھیک کر کے دیں گے، ایک ایک پائی جو کے ایم سی کے اکاؤنٹ میں آتی ہے وہ اس شہر کی ترقی و بحالی پر خرچ ہوتی ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ چار بازاروں کی سیوریج لائنز ڈالی گئیں، ہم نے یہاں سڑکوں پر پیور لگائے، 2 لاکھ 20 ہزار اسکوائر فٹ پیور لگائے گئے، یہاں کی تاجر برادری نے کہا کہ پہلی بار شہر کا پیسہ شہر میں لگا ہے، تاجر و مکین ان سڑکوں کی تعمیر سے خوش ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-03-19/1452719_095652_updates.jpg
وزیراعظم شہباز شریف کراچی کے انفرااسٹرکچر میں دلچسپی نہیں رکھتے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب

جیو نیوز کے پروگرامhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ نکاح کے لیے لوگ چھوارے لینے انہی سڑکوں پر آتے ہیں، 15 دسمبر تک ہم اسی علاقے کے لیے ایک اور اسکیم لا رہے ہیں، 50 کروڑ روپے مزید ہم ان سڑکوں پر لگائیں گے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ لیاری ٹاؤن کی اندرونی گلیوں کو بنانے کے لیے 1 ارب روپے لگانے جا رہے ہیں، کے ایم سی ملیر میں ڈیڑھ ارب روپے سے فلائی اوور تعمیر کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: کام ہمارا ہوتا ہے اور تختی منعم ظفر کی لگا دیتے ہیں: مرتضیٰ وہاب