slotcosino Publish time 2025-12-8 01:33:04

خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535318_9328470_sohl_updates.jpg
سہیل آفریدی—یوٹیوب گریب

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ خیبر پختون خوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا، گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 5300 ارب کوئی اپنی جیب سے نہیں لایا، عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے، ایلیٹ مافیا اور ملک پر قابض لوگوں نے یہ پیسے چرائے، یہ پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کہا کہ یہ کہتے ہیں خیبر پختون خوا سیکیورٹی معاملات پر سنجیدہ نہیں، ہمارا قصور نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں، ہم پالیسی پر تنقید برائے تنقید نہیں کرتے، ان کا حل بھی بتاتے ہیں۔

وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں جو ہو گا ہم ساتھ دیں گے۔
Pages: [1]
View full version: خیبرپختونخوا میں گورننس ہے تو عوام نے تیسری بار منتخب کیا: سہیل آفریدی