میوزک بینڈ ’اور‘ کے گلوکار رافع کا کراچی میں اغواء ہونے اور گاڑی چھن جانے کا انکشاف
پاکستانی میوزک بینڈ ’اور‘ کے گلوکار رافع نے 3 ماہ پہلے کراچی میں اغواء ہونے اور گاڑی چھن جانے کا انکشاف کیا ہے۔پاکستانی سنگرز رافع، اسامہ اور احد پر مبنی اس 3 رکنی بینڈ ’اور‘ نے ’جیو نیوز‘ کی پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی کے سفر سے متعلق گفتگو کی، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سفر اور اس کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
’جیو نیوز‘ پوڈ کاسٹ کے میزبان مبشر ہاشمی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے گلوکار رافع نے بتایا کہ 3 ماہ پہلے میں نے نئی گاڑی خریدی تھی اور اس پر سفر کیلئے نکلا تھا کہ کچھ لوگوں نے حملہ کرنے کے بعد مجھے اغواء کر لیا۔
رافع کا کہنا ہے کہ اغواء کار مجھے کافی دیر تک مختلف سڑکوں پر گھماتے رہے اور اس کے بعد سناٹے میں چھوڑ کر فرار ہو گئے، اس دوران انہوں نے میری آنکھوں پر پٹی بھی باندھی ہوئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516895_054328_updates.jpg
پاکستانی میوزک بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتیوں کے دل جیت لیے
خود غرض بینڈ نے کراچی میں کنسرٹ کے دوران بھارتی گلوکار زوبین گارگ کے گانوں پر زبردست انداز میں پرفارم کیا، جسے مداحوں نے کافی پسند کیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پوڈ کاسٹ میں شریک احد نے رافع کی بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغواء کاروں سے رہائی پانے کے بعد رافع رکشے میں بیٹھ کر سیدھا گھر آئے اور بڑی ٹینشن میں انہوں نے ہمیں پوری تفصیلات سے آگاہ کیا۔
گلوکار رافع نے بتایا کہ جس طرح سے وہ لوگ مجھے لے کر گئے تھے، مجھے یقین تھا کہ اب زندہ نہیں بچوں گا، مگر مجھے لگتا ہے کہ میں نے ان حالات کو بڑی مشکل سے برداشت کیا، اگر کوئی اور ہوتا تو وہ خوف سے ہی مر جاتا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد ہم پولیس کے پاس گئے تو انہوں نے ایف آئی آر کاٹنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ کراچی میں ایسا ہوتا رہتا ہے کوئی نئی بات نہیں ہے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ پھر ہم نے ایف آئی آر نہیں کٹوائی مگر کچھ دن بعد مجھے میری گاڑی مل گئی، (تاہم انہوں نے گاڑی ملنے کی تفصیلات نہیں بتائیں)۔
ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد میرے اندر اتنا ڈر بیٹھ گیا ہے کہ اب میں نے سوچا ہے کہ زندگی میں کراچی میں رہتے ہوئے دوبارہ کبھی نئی گاڑی نہیں خریدوں گا، اگر کراچی چھوڑوں گا تو پھر نئی گاڑی خریدوں گا۔
گلوکار رافع نے کہا کہ کراچی میں سڑکیں بھی اس قابل نہیں ہیں کہ یہاں پر نئی گاڑی لے کر چلائی جائے، کراچی میں سڑکیں کم گڑھے زیادہ ہیں۔
Pages:
[1]