slotcosino Publish time 2025-12-8 07:24:05

کراچی، ریلی میں شامل افراد کی شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535352_2175066_rally_updates.jpg

کراچی کی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں نامزد12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

متن کے مطابق ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی، ریلی میں شامل افراد کی شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج