کراچی: 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535527_3036286_%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%DA%86%DB%8C%DB%8C_updates.jpgفائل فوٹو
کراچی میں 22 سال قبل دہرے قتل کے مقدمے میں نامزد اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم نے 2003 میں ذاتی رنجش پر باپ اور بیٹے کو قتل کیا تھا۔
ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کا کہنا ہے کہ بلدیہ پولیس نے تکنیکی بنیاد پر اہم کارروائی کی، ملزم نے مقتول سہیل اور محمد اسماعیل کو سر اور چہرے پر گولیاں ماری تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-12/1527857_115950_updates.jpg
کراچی: متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج کا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے شیرشاہ میں رینجرز کی کارروائی کے دوران متعدد مقدمات میں مطلوب فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امجد شیخ نے بتایا کہ تھانہ بلدیہ میں 5 نامزد ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا، مرکزی ملزم عرصہ دراز سے فرار تھا اور فرضی نام استعمال کرتا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم عمران ناگوری عرف اقبال سے مزید تفتیش جاری ہے، مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Pages:
[1]