slotcosino Publish time 2025-12-8 16:30:15

جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے آسان گھریلو ٹوٹکے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535535_7798025_2_updates.jpg
— فائل فوٹو

مہنگی سکن کیئر پروڈکٹس پر پیسے خرچکیے بغیر چند آسان اور سستے گھریلو ٹوٹکوں کے استعمال سے بھی جلد کو تازہ، چمکدار اور صحت مند رکھا جا سکتا ہے۔

عام گھریلو اجزاء جیسے بیسن، دہی، شہد، کھیرا اور عرق گلاب کو صدیوں سے جلد کو صحت مند بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے یہاں تک کہ ماہرین صحتبھی ان اجزاء کے فوائد کو تسلیم کرتے ہیں۔


عرقِ گلاب

عرقِ گلاب کا استعمال سب سے آسان اور کارآمد ٹوٹکا ہے، اسے چہرے پر لگانے سے ناصرف جلد ترو تازہ ہو جاتی ہے بلکہ پُرسکون خوشبو بھی آتی ہے۔

ماہرین صحت رات کو منہ دھونے کے بعد اسے روئی کے پیڈ سے چہرے پر لگانے کا مشورہ دیتے ہیں۔

دہی اور شہد کا ماسک

دہی جلد کو ٹھنڈا کرتا ہے جبکہ شہد قدرتی موئسچرائزر کا کام کرتا ہے، اس لیے ایک کھانے کا چمچ دہی میں آدھا چائے کا چمچ شہد ملا کر 15 منٹ تک چہرے پر لگائیں، اس سے جلد نرم، چمکدار اور ترو تازہ ہو جاتی ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2020-05-15/771392_111959_updates.jpg
چکنی جلد کیلئے 5 بہترین ماسک

ماہر جلدی امراض کے مطابق چکنی جلد، خشک جلد کے مقابلے میں زیادہ اچھی ثابت ہوتی ہے کیوں کہ ایسے افراد کے چہرے پر جھریاں بہت دیر بعد آتی ہیں جبکہ خشک جلد رکھنے والے افراد عمر سے پہلے ہی بوڑھے نظر آنے لگتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس ماسک کو ہفتے میں دو بار استعمال کرنے سے جلد کی خشکی کو کافی حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

بیسن اور لیموں کا ماسک

ایک کھانے کا چمچ بیسن میں چند قطرے لیموں کا رس اور تھوڑا سا پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں، یہ ماسک جلد سے نکلنے والے اضافی تیل کو کم کرنے اور رنگت کو نکھارنے میں مدد کرتا ہے۔

ماہرین صحت جلد کی حساس اقسام کو لیموں کا کم استعمال کرنے اور استعمال کرنے سے پہلے پیچ ٹیسٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

کھیرا

کھیرا تو تقریباََ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے اور یہ جلد کو ترو تازہ کرنے کے لیے بہترین ہے۔ اس کے ٹکڑے آنکھوں اور چہرے پر لگانے سے سوجن کم ہوتی ہے اور سیاہ حلقے کم ہوتے ہیں۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-05/1534690_095923_updates.jpg
روزانہ مالٹے کا جوس پینے کے حیرت انگیز فوائد

روزانہ 2 کپ مالٹے کا جوس پینے سے صحت پر نمایاں مثبت اثرات دیکھے جا سکتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

موسم گرما کے دوران، بہت سے ماہرین صحتکھیرے کے رس کاقدرتی ٹونر کے طور پر استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں۔

ایلو ویرا جیل

ایلو ویرا ایک لاجواب قدرتی موئسچرائزر ہے، اگر گھر میں ایلوویرا کا پودا ہے تو اس کے پتوں سے براہ راست تازہ جیل نکال پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ جیل ناصرف جلد کو ٹھنڈا کرتا ہے بلکہ چہرے کے مہاسوں اور سوجن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

ماہرین صحت اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ آپ چاہے کتنی ہی کریمیں یا ماسک استعمال کریں، جلد کی حقیقی تازگی کا تعلق مجموعی صحت سے ہوتا ہے اور اس لیے مناسب مقدار میں پانی پینا، نیند پوری کرنا اور متوازن غذا برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔ گھریلو ٹوٹکے جلد کو قدرتی اور مؤثر دیکھ بھال فراہم کرتے ہیں اس لیے یہ نتائج کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: جلد کو خوبصورت بنانے کیلئے آسان گھریلو ٹوٹکے