سہیل سمیر کی طویل عرصے بعد طلاق پر لب کشائی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535536_6851401_4_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان کے نامور اداکار سہیل سمیر نے برسوں بعد پہلی بار اپنی سابقہ شادی اور طلاق پر لب کشائی کردی۔
سہیل سمیر نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری کے باعث بے حد مقبول ہوئے۔
اگرچہ آج وہ اپنی موجودہ گھریلو زندگی کو پوری طرح نجی رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کی شادی سابقہ اداکارہ، ماڈل اور اینکر صوفیہ احمد کے ساتھ میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے جو اس وقت صوفیہ کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہے۔
حال ہی میں سہیل سمیر نے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے 12 سے 14 سال قبل صوفیہ احمد سے ہونے والی اپنی طلاق پر بات کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-06-28/1485283_040112_updates.jpg
سہیل سمیر کی زندگی کا غمگین لمحہ کونسا ہے؟
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ماڈل و اداکار سہیل سمیر نے اپنی زندگی کے سب سے غمگین لمحے سے پردہ اُٹھا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے بتایا کہ میری شادی ایک نیوز اینکر سے ہوئی تھی، لیکن اب ہمیں طلاق ہوئے 12 سے 14 سال ہو چکے ہیں، میں اب خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہا ہوں، میری موجودہ بیگم گھر پر ہیں اور وہ ہاؤس وائف ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اپنی دوسری شادی اور گھریلو زندگی کو میں ہمیشہ میڈیا سے دور اور نجی رکھنا چاہتا ہوں۔
یاد رہے کہ تقریباً کئی سال قبل سہیل سمیر اور صوفیہ احمد نے شادی کی تھی اور یہ جوڑی متعدد شوز اور ایونٹس میں ایک ساتھ نظر آتی رہی، تاہم کچھ ہی عرصہ بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔
Pages:
[1]