چوتھا آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان نیوی کے نام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516304_7738668_4thHockey_updates.jpgچوتھی چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے اپنے نام کر لیا۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں چوتھے چیف آف نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل پاکستان نیوی اور ماڑی انرجیز کے درمیان کھیلا گیا۔
فائنل مقررہ وقت میں 2، 2 گول سے برابر رہا، میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جس میں پاکستان نیوی نے 3 کے مقابلے میں 4 گول سے کامیابی حاصل کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-03/1516022_070154_updates.jpg
پی ایس بی نے ایشین یوتھ گیمز کیلئے 53 رکنی دستے کی منظوری دے دی
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بحرین میں 22 سے 31 اکتوبر 2025ء تک ہونے والی تیسری ایشیائی یوتھ گیمز میں 53 رکنی پاکستانی دستے کی شرکت کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
فاتح ٹیم پاکستان نیوی کو 20 لاکھ جبکہ رنرز اپ ماڑی انرجیز کو 15 لاکھ روپے دیے گئے۔
اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ ہاکی کی بحالی میں اکیڈمیز اور گراس روٹ لیول پر اس کھیل کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
ہاکی کی بحالی کے لیے اسٹیک ہولڈرز سمیت سب کو مشترکہ محنت کرنی ہوگی، پاکستان نیوی ہاکی کے فروغ کے لیے کام کرتی رہے گی۔
Pages:
[1]