slotcosino Publish time 2025-12-8 19:06:11

بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے: جمال شاہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535560_4990545_Untitled-1_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار، مصور اور مجسمہ ساز جمال شاہ نے حال ہی میں بالی ووڈ کے موجودہ رجحانات اور اس کے زوال کے بارے میں کھل کر گفتگو کی ہے۔

جمال شاہ متعدد مقبول ڈراموں میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث جانے جاتے ہیں، انہوں نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بالی ووڈ ایک بڑے فکری بحران کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج کل بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے، مودی حکومت کا بیانیہ براہ راست فلموں میں منتقل کیا جا رہا ہے، یہ اب ایک قدامت پسند سینما بن گیا ہے جو جنگ پسندی کو فروغ دیتا ہے اور اس میں تخلیقی خوبصورتی اور بامعنی مکالمے ناپید ہو چکے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-01/1533483_105839_updates.jpg
پاک بھارت جنگ نے بھارتی فلمی فینٹسی کلچر کو بےنقاب کردیا: جمال شاہ

عالمی شہرت یافتہ معروف فنکار جمال شاہ بھارت کی جنگی فینٹسی پر کڑی تنقید کر دی ۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جمال شاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں بالی ووڈ زیادہ تر اوور دی ٹاپ، تجارتی اور بے معنی ایکشن فلموں تک محدود ہو چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ جنوبی بھارت کی کچھ فلمیں معیاری ہیں، تاہم مجموعی طور پر وہاں بھی فحش، سطحی اور کم تر معیار کا سینما تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔

فنونِ لطیفہ سے گہرا تعلق رکھنے والے جمال شاہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جہاں صارفین ان کے تجزیے پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: بالی ووڈ ایک بھونڈے انداز میں سیاست زدہ ہو چکی ہے: جمال شاہ