slotcosino Publish time 2025-12-8 21:03:08

بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535620_4779751_09_updates.jpg

چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا۔

تینوں مسلح افواج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری ہے ہم ملٹی ڈومین آپریشنز کو تینوں افواج کے متحد نظام کے تحت مزید بہتر کریں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ نئے قائم ہونے والے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں بنیادی تبدیلی تاریخی ہے، بڑھتے اور بدلتے خطرات کے پیشِ نظر ایسا کرنا ضروری ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535595_012113_updates.jpg
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش

چیف آف آرمی اسٹاف، سی ڈی ایف فیلڈ مارشل کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جا رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز کا قیام اس تبدیلی کی جانب ایک ضروری قدم ہے، ہر سروس اپنی آپریشنل تیاریوں کے لیے اپنی انفرادیت برقرار رکھے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈیفنس فورسز کا ہیڈ کوارٹر سروسز کے آپریشن کو مربوط اور ہم آہنگ کرے گا، بالا کمانڈ کی یکجہتی کے ساتھ تینوں افواج اپنی اندرونی خودمختاری اور تنظیمی ڈھانچہ برقرار رکھیں گی۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا گیا، طالبان کے پاس خوارج یا پاکستان میں سے کسی ایک کے انتخاب کے علاوہ کوئی آپشن نہیں، اس بات کا اعادہ کرتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت پر آنچ اور ہمارے عزم کو آزمانے کی اجازت نہیں دیں گے۔   

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت ایمان سے سرشار جانبازوں اور متحد قوم کے پختہ عزم نے کر رکھی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت کسی خود فریبی یا گمان کا شکار نہ رہے، اگلی بار پاکستان کا جواب اس سے بھی برق رفتار اور شدید ہو گا: فیلڈ مارشل