slotcosino Publish time 2025-12-8 21:42:06

اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے: منیب بٹ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535606_8649296_13_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان کے مقبول اور باصلاحیت اداکار منیب بٹ نے اپنے مذہبی رجحان پر کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

منیب بٹ ناصرف اپنی بہترین اداکاری، اسٹائل اور اسکرین پرسنالٹی کے باعث جانے جاتے ہیں بلکہ وہ ایک ایسے فنکار بھی ہیں جو سماجی مسائل پر کھل کر آواز اٹھاتے ہیں۔

ان کے مداح جانتے ہیں کہ وہ ایک مذہبی رجحان رکھنے والی شخصیت ہیں جو اپنی فیملی کے ساتھ خصوصی اسلامی ایام کی پابندی اور روایتوں کی پاسداری کرتے ہیں۔

حال ہی میں منیب بٹ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ تفصیل سے اپنے مذہبی پہلو اور اسلامی ایام کی نسبت اپنی محبت کے بارے میں گفتگو کی۔

گفتگو کے دوران منیب بٹ نے کہا کہ میرا مذہبی رجحان میرے گھرانے سے ہے، میری والدہ پریکٹسنگ مسلم ہیں، پانچوں نمازیں یہاں تک کہ تہجد بھی ادا کرتی ہیں، میرے والد بھی باقاعدہ نمازی ہیں، میرے لیے دین کوئی نجی معاملہ نہیں، میں تمام اسلامی دن پوری خوشی اور شوق سے مناتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-15/1490938_025523_updates.jpg
منیب بٹ کا ایمن کے لیے محبت بھرا انداز، مداحوں کے دل جیت لیے

پاکستانی شوبز کے دلکش جوڑے منیب بٹ اور ایمن خان ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے مزید کہا کہ میں نیا‌ز کی ویڈیوز جان بوجھ کر پوسٹ کرتا ہوں، لوگ کہتے ہیں کہ میں دکھاوا کرتا ہوں، مگر نیت اللّٰہ جانتا ہے، اگر میں اپنی سیر، فیملی اور تفریح کی ویڈیوز پوسٹ کر سکتا ہوں تو نیکی کے کام کی ویڈیو کیوں نہیں؟ لوگ ان چیزوں سے سیکھتے ہیں، نیت کا صاف ہونا سب سے ضروری ہے۔

منیب بٹ نے اللّٰہ پر یقین کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پوچھتے ہیں اللّٰہ کہاں ہے؟ میں کہتا ہوں کہ اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے، میرا ایمان بہت مضبوط ہے۔
Pages: [1]
View full version: اللّٰہ کی مدد ہمیشہ مشکل سے پہلے پہنچ جاتی ہے: منیب بٹ