slotcosino Publish time 2025-12-8 22:21:05

بھارت میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھنے والی ایئرلائن شدید بحران کا شکار

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535624_7853402_indigo_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیا

بھارت میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھنے والی ایئر لائن شدید بحران کا شکار ہوگئی، ساتویں روز بھی ایئر لائن کی 400 سے زائد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہزاروں مسافر دلی، ممبئی، بنگلورو اور حیدرآباد ایئر پورٹس پر پھنس گئے، گزشتہ ہفتے صرف 4 دن میں 1200 سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئی تھیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-06/1535067_060953_updates.jpg
فلائٹ منسوخ ہوگئی، پریشان حال مسافروں نے ایئرپورٹ پر ہی موسیقی کی محفل سجادی

ممبئی ایئرپورٹ پر ایک پھنسے ہوئے مسافر نے اس کشیدہ ماحول کو ایک خوشگوار لمحے میں بدل دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بھارت کے سول ایوی ایشن وزیرکا کہنا ہے کہ ایئر لائن بحران معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، ایسےاقدامات کریں گے جو تمام ایئر لائنز کے لیے مثال بنیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دلی ہائیکورٹ میں عوامی مفاد کی درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں متاثرہ مسافروں کو ری فنڈ اور گراؤنڈ سپورٹ دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

عدالت نے کیس 10 دسمبرکو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت میں 65 فیصد مارکیٹ شیئر رکھنے والی ایئرلائن شدید بحران کا شکار