slotcosino Publish time 2025-12-8 23:39:15

نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535631_1915737_nab_updates.jpgفائل فوٹو

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے، نیب سے اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل ہونے والے کیسز میں 107 ریفرنسز بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب سے اینٹی کرپشن کو 28 انویسٹی گیشن بھی منتقل کی گئی ہیں، نیب سے بھیجے گئے کیسز سندھ کے محکمہ خوراک، بلدیات، ثقافت سے متعلق ہیں۔

نیب کی جانب سے منتقل ہونے والے کیسز میں محکمہ ریونیو، خصوصی تعلیم سے متعلق بھی ہیں۔
Pages: [1]
View full version: نیب نے سندھ سے متعلق 166 کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو منتقل کر دیے