پی ٹی آئی اینٹی پاکستان بیانیے سے لاتعلق نہیں ہو رہی، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535652_527626_KhawajaAsif0_updates.jpgوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلقی نہیں کررہی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں جیو نیوز سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف بیانیہ بنایا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-25/1531795_101826_updates.jpg
افغان طالبان سے اچھائی کی اُمید نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اب ہمیں افغان طالبان سے کسی قسم کی کوئی امید نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ کیا کرنا ہے کیا بیانیہ بنانا ہے اس اکاؤنٹ سے ساری لیڈز ملتی ہیں، اس اکاؤنٹ سے کبھی پاک فوج کے خلاف تو کبھی عدالتوں کے خلاف بیانیہ آ جاتا ہے۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاونٹ کی تحقیقات تو بعد کی بات ہے، اس سے پی ٹی آئی نے لاتعلقی کا اظہار نہیں کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ سے اداروں کے خلاف ایک بیانیہ بنایا جاتا ہے، پی ٹی آئی والے اینٹی پاکستان بیانیے سے لا تعلقی کا اظہار نہیں کر رہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-12/1518850_090231_updates.jpg
یہ نہیں ہونا چاہیے صبح اٹھے، تکے کھانا ہیں تو سرحد پار کر کے پشاور آ گئے: خواجہ آصف
وزیر دفاع نے کہا کہ جن کو واپس لاگیا ہمیں اسمبلی میں اس کے متعلق بتایا گیا تھا، انہوں نے ہمارے علاقے کی میپنگ کی، ریکنگ کی، سینٹرز کھولے، سوات میں ان کے آنے پر بڑے بڑے جلوس نکالے گئے تھے، ایک بہت بڑی تعداد تھی جو فیملی سمیت واپس آئے تھے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف ایک سازش ہے اس سے بھارت اور افغانستان کو خوش کیا جا رہا ہے، اس وقت ہم افغانستان اور بھارت کے خلاف برسر پیکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ پاکستان کے ساتھ نہیں بلکہ دشمنوں کی صف کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو شکست دے کر ہماری افواج نے تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا ہے، کیا یہ وہ وقت بھول گئے جس وقت ثاقب نثار اور باقیوں نے سپریم کورٹ کو مذاق بنایا۔
Pages:
[1]