slotcosino Publish time 2025-12-9 04:12:14

ٹیکس دہندگان کی تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پیغامات ملنے کی شکایات



https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535668_5877251_fbr_updates.jpgفائل فوٹو

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پیغامات موصول ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ایف بی آر نے ایسے پیغامات جاری کرنے کا نہیں کہا، یہ پیغامات ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے جاری ہوئے۔

ایف بی آر نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو متعلقہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز سے رابطہ کر کے معاملہ فوری حل کرنے کی درخواست کی ہے۔
Pages: [1]
View full version: ٹیکس دہندگان کی تاریخ گزرنے کے بعد ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے پیغامات ملنے کی شکایات