عطا تارڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! عامر ڈوگر
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535678_5657940_AmirDogar_updates.jpgپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ عطا تارڑ ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ملک عامر ڈوگر اور وفاقی وزیر بیرسٹر عقیل ملک نے شرکت کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535652_082202_updates.jpg
پی ٹی آئی اینٹی پاکستان بیانیے سے لاتعلق نہیں ہو رہی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اینٹی پاکستان بیانیے سے اظہار لاتعلق نہیں ہو رہی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم ساڑھے 3 سال آگ اور خون کے دریا سے ہوکر آئے ہیں، یہ مزید کیا کریں گے، بتایا جائے جب اتنا ظلم ہوگا تو ہم کہاں جائیں گے؟
انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ 16 ہزار ووٹ لے کر ہمیں بھاشن دینے والے ہوتے کون ہیں! ماضی میں ن لیگ کی لیڈر شپ نے کیا کچھ نہیں کہا۔
عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے 75 سالوں سے ایسا ہی ہورہا ہے، فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، بھارتی ایجنٹ کہا گیا، ضیاء الحق نے ذوالفقار بھٹو کو سیکیورٹی تھریٹ کہا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535339_101540_updates.jpg
مائنس ون نہیں تو پوری پی ٹی آئی مائنس: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس، اب ایکشن پر ڈبل ری ایکشن ہو گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی لوگ کسی نہ کسی صورت میں پھر بھی زندہ ہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں کریں، آج پاکستان کی سیاست محور بانی چیئرمین ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی جمہوریت کی بات کرتے ہیں، آئین اور قانون کی بات کرتے ہیں، حکمران ناکام ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ تو مسترد شدہ لوگ ہیں، پارلیمنٹ کو ربر اسٹیمپ بنا دیا گیا ہے، جب آپ مینڈیٹ چوری کریں گے، عوام پر جبر کریں گے تو ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
Pages:
[1]