گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کررہے ہیں، وفاقی وزیر علی پرویز ملک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-08/1535682_313757_AliPervaizMalik_updates.jpgوفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ رواں سال گھریلو صارفین کو 26 فیصد اضافی گیس فراہم کر رہے ہیں۔
قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس پر اظہار خیال میں علی پرویز ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے ہدایت کی ہے گھریلو صارفین کو صبح 5 سے رات 10 بجے تک بلا تعطل گیس فراہم کی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-07/1535336_094654_updates.jpg
سوئی ناردرن کا صبح 5 تا رات 10 گھریلو صارفین کو گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ
سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گھریلو صارفین کو صبح تا رات گیس بلاتعطل فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج بھی اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور گیس فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے بھی اس معاملے پر 2، 3 اجلاس کیے، ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے، موسم سرما میں گیس کی طلب میں اضافہ ہوجاتا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اس سال گزشتہ سال کی نسبت گیس لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے، اس سال گھریلو صارفین کو تقریباً 26 فیصد اضافی گیس فراہم کر رہے ہیں۔
علی پرویز ملک نے یہ بھی کہا کہ سوئی سدرن کے علاقوں میں بھی تقریباً 18 فیصد اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے، گزشتہ سال کی نسبت رواں سال شکایات میں کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سردیوں میں بلوچستان کی گیس موجودہ ضروریات کو پورا نہیں کرسکتی، بلوچستان کو خیبر پختونخوا اور سندھ سے گیس فراہم کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کوئٹہ کے اندر گیس چوری اور بل ٹیمپرنگ کے مسائل موجود ہیں، جہاں گیس پریشر کا مسئلہ ہے اس کی نشاندہی کریں، معاملہ حل کیا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تقریباً 70 سے 80 لاکھ گھریلو صارفین ایس این جی پی ایل پر موجود ہیں، نومبر میں 80 سے 90 ہزار شکایات موصول، 70 سے 80 فیصد اوگرا سے متعلق تھیں، ہم نے شکایات کو 36 گھنٹوں کے اندر حل کر دیا تھا۔
Pages:
[1]