آج کوئی ورکر بانی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ اڈیالہ نہیں جائے گا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535729_4102345_imisis_updates.jpgآج کوئی ورکر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں یا وکلا کے ہمراہ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل نہیں جائے گا۔
حکومت کو کریک ڈاؤن یا رکاوٹ کا کوئی موقع فراہم نہیں کیا جائے گا۔
اپوزیشن اتحاد کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ارکان نے اس متعلق مشترکا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں، درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی صرف بانی کی وجہ سے ہے، بانی کے بغیر پی ٹی آئی کچھ نہیں ہے، پی ٹی آئی میں مائنس ون کا فارمولا لاگو ہی نہیں ہو سکتا۔
Pages:
[1]