طلال نے بانی PTI کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535733_9360996_talal_updates.jpgوزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے منتقلی کا اشارہ دے دیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ اگر یہ اڈیالہ کے باہر تماشا کریں گے، جیل میں قید دوسرے قیدیوں کیلئے خطرہ بنیں گے تو ایک قیدی کو منتقل کردیا جائے گا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اڈیالہ سمیت جہاں بھی انتشار پھیلایا گیا، وہاں قانون حرکت میں آئے گا، خیبرپختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی فوج اور اس کے سربراہ کو بلیک میل کرکے دوبارہ اقتدار اور اپنے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔
طلال چوہدری نےکہا کہ انہوں نے ہمیشہ دوسروں کے کندھوں کو استعمال کیا، اگر فیض حمید نہ ہوتے تو عمران خان وزیر اعظم تو کیا کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے۔
Pages:
[1]