slotcosino Publish time 2025-12-9 10:42:02

برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-09/1535878_5637152_IELTS-test-report-form_updates.jpg

IELTS میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے، امتحان میں فیل ہزاروں تارکین وطن کو ویزے دیدیئے گئے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔

دوسری جانب ان امتحانات کے انعقادکے دوران چین، بنگلادیش، ویتنام میں دھوکا دہی کےشواہد پائے گئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2019-08-19/670487_052042_updates.jpg
ملکی حالات، لوگوں کی اکثریت باہر جانے کیلئے انگریزی ٹیسٹ دینے لگی

کراچی ملک کی خراب معاشی صورتحال اور گرتے ہوئے... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے ردِعمل میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

واضح کرتے چلیں کہ دنیا بھر میں ہر سال 3 اعشاریہ 6 ملین لوگ آئیلٹس کا امتحان دیتے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: آئیلٹس فیل ہزاروں تارکینِ وطن کو ویزے جاری